
حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر کچا قلعہ میں گزشتہ بیس روز سے بجلی منقطع ہے، جس کی وجہ سے علاقہ مکین ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے کینٹ میں واقع کچی آبادی (کچا قلعہ) میں گزشتہ بیس روز سے مسلسل بجلی منقطع ہے، جس کی وجہ سے مکینوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکین ذہنی اذیت کا شکار بھی ہیں۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کچا قلعہ کے علاقے میراثی پاڑہ، شاہ فیصل کالونی، ابراہیم پان والا چوک، سمیت دیگر علاقوں کے 8 ٹرانسفارمرز بند ہیں۔ ایک درجن سے زائد مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی کے حوالے سے گاڑی کھاتہ سب ڈویژن میں قائم دفتر میں درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی ہوئی اور نہ ہی بجلی بحال ہوسکی۔
علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ ہیسکو کا عملہ مرمت کے نام پر پیسے طلب کرتا ہے اور رقم ادا نہ ہونے کی صورت میں ٹرانسفارمرز اتار کر لے جاتا ہے۔مکینوں نے بتایا کہ کچا قلعہ میں 1500 مکانات ہیں، جہاں گزشتہ بیس روز سے بجلی منقطع ہے۔
The post حیدرآباد: بیس روز سے ایک علاقے کی بجلی منقطع، علاقہ مکین مشکلات کا شکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vOlYda
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box