کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پندرہ جولائی بروز جمعرات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کی گئی، جس میں 09 جولائی تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کےذخائر میں 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالرزکمی ہوئی جس کے بعد ذخائر 17 ارب 20 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کےذخائرکم ہوکر 7.10ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کم ہونے کے بعد ملک کے مجموعی ذخائر 10.2 کروڑ سے کم ہوکر 24.31 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ 17 جون کو ایس بی پی ترجمان نے بتایا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 16 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔
The post زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی کمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36B9Jpe
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box