تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 12 July 2021

عافیہ صدیقی کو ہر 3 ماہ بعد قونصل رسائی ملتی ہے، علی محمد خان

 اسلام آباد: وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کو ہر 3 ماہ بعد قونصل رسائی ملتی ہے، ان کی رہائی لیے کوششیں کررہے ہیں ہم اپنی بات سے پھرے نہیں، نیت پر شک نہ کیا جائے۔

یہ بات انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہی۔ ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ وزارت خارجہ نے امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سنجیدہ کوششیں کیں، حکومت قائم ہوتے ہی عافیہ صدیقی سے رابطے کی کوششیں کیں اور اب تو عافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر بھی دستخط کر دیے ہیں تاہم پہلے وہ رحم کی اپیل پر دستخط کرنے سے انکاری تھیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو ہر تین ماہ بعد قونصل رسائی ملتی ہے، آخری قونصل رسائی 27 مئی کو ملی، یہ نہ کہا جائے کہ ہم اپنی باتوں سے پھر گئے، ہماری کوششیں کم ہوسکتی ہیں لیکن نیت پر شک نہ کریں، ہماری مجبوری ہے کہ عافیہ غیر ملک میں ہیں، حکومت عافیہ کے معاملے میں  بالکل بے فکر نہیں ہیں۔

خطے کی صورتحال پر وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کے دور میں کوئی ڈرون حملہ یا ابیٹ آباد آپریشن نہیں ہوا، افغانستان میں امن کا مطلب پورے خطے میں امن ہے اورپاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے ہندوستان ہے، دہشت گردی کی جنگ انشاء اللہ ہم جیتیں گے۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے مزید کہا کہ ناراض بلوچوں سے بات کی جائے گی، شیعہ سنی کے مابین غلط فہمی کو ختم کرنا ہوگا، وزیراعظم نے واضح کیا کہ جس کو سیکیورٹی تھریٹ ہے اس کو سیکورٹی واپس کی جائے گی۔

ایوان میں متعدد بل پیش

ایوان بالا نے زیر حراست تشدد اور ہلاکت روکنے کا بل منظور کرلیا۔ ایوان میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخابات کے عمل میں ترمیم کی تحریک سمیت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں متعدد ترمیمی بل پیش کیے گئے۔

زیر حراست تشدد اور ہلاکت روکنے کا بل 2021ء سینیٹر شیری رحمان نے پیش کیا۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیری مزاری نے بل کی حمایت کی۔ قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی اچھا بل ہوگا حکومت اس کی حمایت کرے گی، اسلام آباد میں جو ویڈیو وائرل ہونے کا واقعہ پیش آیا اس پر وزیر اعظم نے نوٹس لیا، اب مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے گا اور اس کو مثالی کیس بنائیں گے۔

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم موخر

اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کے ایکٹ میں ترمیم کا بل موخر کردیا گیا۔ اجلاس میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی ترمیمی بل 2021ء اور سینیٹ قواعد و ضابطہ کار و انصرام کارروائی میں ترامیم بل سمیت متعدد بل ایوان میں پیش کیے گئے جو متعلقہ کمیٹیز کے سپرد کردیے گئے۔

چئیرمین سینیٹ نے شیری رحمان کو ’’دادی اماں ‘‘ کہہ دیا

اجلاس میں چئیرمین سینیٹ نے سینیٹر شیری رحمان کو ’’دادی اماں ‘‘ کا خطاب دے دیا۔ چئیرمین سینیٹ  نے گھریلو ملازمین کی ملازمت کو باضابطہ بنانے کا بل پیش کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دادی اماں بل پیش کریں۔

شیری رحمان نے اپنی نشست پر کھڑے ہوتے  ہوئے حکومتی بینچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دادای اماں کہا گیا ہے۔ چئیرمین سینیٹ کے ریمارکس پر ایوان میں قہقہے گوبجتے رہے۔

دریں اثنا اجلاس میں پیر پگاڑا کی والدہ کے لیے دعا کی گئی جب کہ سینیٹ اجلاس منگل کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

The post عافیہ صدیقی کو ہر 3 ماہ بعد قونصل رسائی ملتی ہے، علی محمد خان appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2201227/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو