اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بجٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو بطور انعام 6 ماہ کی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سازی میں شامل ایف بی آر اور فیلڈ فارمشنز کے افسران و اہلکاروں کو ایک تنخواہ سے لے کر چھ بنیادی تنخواہوں کے برابر تک اعزایہ ادا کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے افسران و ملازمین کو اعزازیہ کی مد میں 26 کروڑ روپے کے لگ بھگ رقم تقسیم کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال ختم ہونے سے چند روز قبل کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی گئی تھی اور ایف بی آر نے فنڈز ضائع ہونے کے خدشے کے پیش نظر مالی سال ختم ہونے سے قبل ہی اے جی پی آر سے نکلوائے تھے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پہلی مرتبہ ملازمین کو 6 تنخواہوں کے برابر تک اعزازیہ ادا کیا ہے۔
The post بجٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو 6 تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دیدیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2202139/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box