تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 16 July 2021

کراچی: پولیس کی ایس آئی یو میں کارروائی، 6 اہلکار گرفتار

کراچی کے علاقے گلستان جوہر پولیس نے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) میں کارروائی کرتے ہوئے 6 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر پولیس نے ایس آئی یو کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کرکے 65 تولہ سونا اور نقدی برآمد کرلی، گرفتار ملزمان میں سب انسپکٹر، 2 اے ایس آئی اور تین اہلکار شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 جون کو گلستان جوہر میں ماسیوں کے گھر میں واردات کی تھی، چوری کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی یو اہلکاروں نے 65 تولہ سونا برآمد کیا اور ظاہر نہیں کیا تھا، پولیس نے تفتیش کے دوران ملازمہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کیا۔

ملازمہ نے سامان کی برآمدگی سے متعلق ایسٹ پولیس کو آگاہ کیا تھا، شناخت کے بعد تمام اہلکاروں کو گرفتار کرکے سونا اور رقم برآمد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی یو کی ٹیم کے ارکان کچھ روز قبل بھی گرفتار ہوئے تھے۔

The post کراچی: پولیس کی ایس آئی یو میں کارروائی، 6 اہلکار گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BeI8rS
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو