لاہور کی وحدت کالونی میں برطانیہ سے آئی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی امان والد کی وفات پر برطانیہ سے لاہور آئی تھی، سوتیلی ماں سے تلخ کلامی کے بعد والد کے قریبی دوست کے گھر گئی، لڑکی نے الزام لگایا تھا کہ والد کے دوست کے بیٹے فیضان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
لڑکی میڈیکل نہیں کروانا چاہتی، موبائل اور شناختی کارڈ نمبر بھی درست نہیں
پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم فیضان نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ امان کو نشہ کرنے سے منع کرنا تھا اس نے سبق سکھانے کے لیے زیادتی کا الزام لگایا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی میڈیکل بھی نہیں کروانا چاہتی اور ایف آئی آر کے لیے دیا گیا شناختی کارڈ، موبائل نمبر بھی درست نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزم فیضان کو گرفتار کرلیا تھا۔
The post لاہور: برطانیہ سے آئی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3y94nNy
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box