تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 14 July 2021

جب بھینس نے شیر کے جبڑے سے نجات پائی….. ویڈیو نے دل دہلا دئیے

عام طور پر کوئی بھی جاندار شیر کے جبڑوں میں پھنس جائے تو اس کا بچنا ناممکن ہوجاتا ہے، لیکن اس بار جنگل کے بادشاہ کا خود شکار کے ہاتھوں شکار ہوتے ہوتے رہ گیا۔

انٹرنیٹ پر ویسے تو جنگل کے بادشاہ کی درجنوں مختلف ویڈیوز موجود ہیں، جن میں وہ شکار کرنے یا اپنے علاقے میں‌ داخل ہونے جانور کو بھگاتے ہوئے نظر آتے ہیں مگر اب کی بار شیر کے شکار کرنے کی ایسی ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھ کر سب کے ہوش اڑ گئے۔

اس ویڈیو میں ایک خونخوار شیر کو بھینسوں کے آگے بے بس اور اپنی جان بچاکر فرار ہوتے دیکھا گیا۔

کہتے ہیں کہ اتحاد میں بڑی طاقت ہے یہی اتحاد آج شیر کے جبڑوں میں پھنسی بھینس کے کام آگیا جس کے جھنڈ کی دیگر بھینسیں شیر کا شکار بننے والی بھینس کو سینگ مار کر اٹھانے اور شیر سے مقابلہ کرنے کےلیے حوصلہ دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر بھینسوں کو جھنڈ کے باوجود اپنے شکار کو بلا خوف دبائے بیٹھا ہے لیکن پھر اچانک ایک بھینس نے اپنے سینگوں سے شیر پر زبردست حملہ کیا جو کارگر ثابت ہوا اور جنگل کا بادشاہ اپنی جان بچانے کی خاطر نو دو گیارہ ہوگیا۔

بھینسوں کے اس اتحاد اور ہمت کے باعث شیر کا نوالہ بننے والی بھینس کو دوسری زندگی مل گئی۔

The post جب بھینس نے شیر کے جبڑے سے نجات پائی….. ویڈیو نے دل دہلا دئیے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3r7Ooxc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو