
سری نگر: مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کی عملدار کالونی میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کیا، نوجوانوں کی شناخت عرفان اور بلال احمد کے نام سے کی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جعلی آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے انتہائی درندگی کا مظاہرہ کیا، دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں گھر میں قید کیا، بعد ازاں گھر کو دھماکہ خیز کیمیائی مواد سے اڑادیا۔
گذشتہ ہفتے ہی بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 12 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ وادی میں جھوٹے سرچ آپریشنز کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
The post قابض بھارتی فورسز کا مکروہ چہرہ بے نقاب، وادی میں کیمیائی مواد کے استعمال کا انکشاف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wKwq54
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box