اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنی نوع انسان کوروناکوشکست دینےکےقریب تھا، بھارتی شدت پسندحکومت کےاقدامات ہمیں ایک بارپھربیچ منجدھارلےآئے، ڈیلٹاویرینٹ کاپھیلاؤورکنےکیلئےمودی حکومت نےناکافی اقدامات کیے، ناکافی اقدامات کےباعث انسان دوبارہ وائرس کےرحم وکرم پرہیں۔
ایسے وقت میں جب بنی نوع انسان کرونا وائرس کو شکست دینے کے قریب تھا، ہندوستان کی شدت پسند حکومت کے اقدامات ایک بار پھر ہمیں بیچ منجدھار لے آئے ہیں، #DeltaVariant کے پھیلاؤ کےخلاف موڈی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 31, 2021
خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 65 مریض انتقال کر گئے جبکہ 5 ہزار کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 187 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔
The post پاکستان میں ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ، مودی حکومت ذمہ دار قرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ffdgyk
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box