کویت سٹی: کویت نے اپنا پہلا مصنوعی سیارہ خلا کے لیے روانہ کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت نے مقامی سطح پر تیار ہونے والا پہلا مصنوعی سیارہ متعارف کرانے کے ساتھ ہی خلا میں روانہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ سیارہ ایک کلوگرام نینو سیٹلائٹ ہے۔
کویت کی آربیٹل اسپیس کمپنی کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر بسام الفیلی نے جمعرات کے روز سیارے کو خلا میں بھیجنے کی تصدیق کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’کویت کا پہلا مصنوعی سیارہ فالکن 9 لانچنگ وہیکل کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا، کویت کے ذریعے لانچ کیا جانے والا مصنوعی سیارہ مائیکرو یا نینو میٹرک جہتوں والا ایک تعلیمی سیٹلائٹ سمجھا جاتا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’ اس قسم کی سیٹلائٹ کو کیوب سیٹلائٹ یا کیوب سیٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جس کا مجموعی حجم دس کیوبک سینٹی میٹر کے قریب بنتا ہے۔
The post سائنسی میدان میں کویت کو ملی بڑی کامیابی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3xb3LqF
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box