
بلیاں اگر شرارتی ہوں تو اپنے مالک کو تگنی کا ناچ نچا سکتی ہیں، ان کا سب سے پسندیدہ کھیل کسی غیر متوقع جگہ جا کر چھپ جانا ہے اور انہیں ہرگز فرق نہیں پڑتا کہ پیچھے ان کا مالک انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر بے حال ہوجائے۔
اب اس بلی کی ساتھی کو ہی دیکھ لیجیئے، گھر میں 2 بلیاں موجود ہیں جن میں سے ایک تو نہایت معصوم ہے جو سامنے ہی بیٹھی ہے، لیکن دوسری نہایت شرارتی ہے جو کہیں نہ کہیں چھپ جاتی ہے۔
اب بھی وہ اسی طرح چھپی ہے کہ ہم اسے نہیں دیکھ سکتے لیکن وہ ہمیں دیکھ کر ہماری پریشانی سے خوب لطف اندوز ہورہی ہے۔

کیا آپ اس شرارتی بلی کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟










کیا آپ اسے ڈھونڈنے میں کامیاب ہوسکے؟










اگر نہیں تو جان لیں کہ وہ پیچھے پودوں میں ہی چھپی بیٹھی ہے اور آپ کی الجھن سے خوب لطف اٹھا رہی ہے۔

The post کیا آپ اس شرارتی بلی کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UMjXB0
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box