ریاض : سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے مملکت میں دواساز کمپنیوں اور فارمیسز کی مصنوعات پر نرخ درج کرنے کی لازمی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نرخ درج کرنا اختیاری عمل ہوگا لازمی نہیں جبکہ لوگوں نے نرخوں میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے، فیصلے پرعمل درآمد اتوار یکم اگست 2021سے کیا جائے گا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے مملکت میں ادویات اور فارمیسیز کی اشیا تیار کرنے والی فیکٹریوں کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ چاہیں تو اپنی منصوعات پر نرخ اور رجسٹریشن نمبر درج کریں یا نہ کریں۔
فوڈاینڈ ڈرگ اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ ادویات اور دیگر مصنوعات پر “کوڈن” کرنا کافی ہوگا۔ مصنوعات پر رجسٹریشن کے حوالے سے منظور شدہ اہم معلومات کا اندراج بھی قابل قبول ہے۔
واضح رہے اس سے قبل سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مملکت میں ادویات کی قیمتیں خلیجی ممالک سے64 فیصد کم ہیں جبکہ مملکت میں ادویات کی قیمتیں تمام فارمیسز پر یکساں ہیں۔
خیال رہے کہ وزارت تجارت نے تمام تجارتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دکانوں اور مارکیٹوں میں فروخت کی جانے والی تمام اشیاء پر واضح طور پر نرخ درج کریں، وزارت تجارت کے قانون کے مطابق نرخ درج نہ کرنا خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے۔
The post سعودی عرب : دوا ساز کمپنیوں کو حکومت کا نیا حکم جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TNbEEs
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box