اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب افغانستان میں خدانخواستہ حالات خراب ہوتے ہیں تو ہم مزید افغان پناہ گزینوں کو رکھنے کے متحمل نہیں ہو سکے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ پناہ گزینوں کي آڑ میں پاکستان کے دشمن داخل ہو سکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اہم ممالک سے مشاورت کے بعد متفقہ حکمت عملی اپنائی جائے، پاکستان اپنی ذمے داری احسن طریقے سے نبھارہا ہے، ہم پرکب تک انگلیاں اٹھائی جاتی رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال بہتر ہونے کا سب کو فائدہ ہوگا، اگر خوانخواستہ افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہے تو سب متاثر ہوں گے،سنہري موقع ہے کہ مشاورتی عمل کو آگے بڑھایا جائے،افغانستان میں امن بگڑا تو پڑوسی زیادہ متاثر ہوں گے، بھارت افغان امن عمل میں خلل ڈال رہا ہے۔
دریں اثنا دشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کیساتھ ملاقات میں انھوں نے افغان ہم منصب کو پاکستان کی جانب سے متحدہ اور پر امن افغانستان کی مستقل حمایت کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شدت پسندی میں اضافے کا رجحان اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع باعثِ تشویش ہے،ان پرتشدد کارروائیوں میں کمی لانے اور جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
The post مزید افغان مہاجرین کو رکھنے کے متحمل نہیں، پاکستان دشمن داخل ہوسکتے ہیں، شاہ محمود appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2201747/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box