تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 16 July 2021

گورنر سندھ اور وزیر اعظم کے معاون کی ذوالفقار مرزا سے اہم ملاقات

کراچی: سندھ کی سیاست میں اہم ملاقات کے بعد بڑی ہلچل شروع ہوگئی ہے، یہ ملاقات سابق وزیر داخلہ سندھ کی موجودہ گورنر سے ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کی سیاست میں اہم ملاقات ہوئی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اب سے کچھ دیر قبل سابق صوبائی وزیر داخلہ اور اہم سیاسی رہنما ذوالفقار مرزا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اور ذوالفقار مرزا کی ملاقات پونے گھنٹے تک جاری رہی، جس میں وزیراعظم کے مشیر محمود مولوی بھی شامل تھے، جبکہ ذوالفقار مرزا کے ساتھ اُن کی اہلیہ اور وفاقی وزیر فہمیدا مرزا بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں سندھ کی سیاست پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ ذوالفقار مرزا کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا  نے شمولیت کے حوالے سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا اور سوچنے کے لیے وقت مانگا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

The post گورنر سندھ اور وزیر اعظم کے معاون کی ذوالفقار مرزا سے اہم ملاقات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ihF1a4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو