کراچی: اندرون ملک سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی کا اطلاق آج سے ہوگیا، انتظامیہ نے سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آٹھ مسافروں کو آف لوڈ بھی کردیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی ایئرپورٹ پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 8 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کراچی سے اسلام آباد جانا چاہتے تھے۔
سی اےاے حکام نے بتایا کہ ایئرپورٹ منیجر کی زیرنگرانی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کے جارہے ہیں، اندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
اندرون ملک پروازیں، سی اے اے نے نئے ایس او پیز جاری کر دیے
اتھارٹی نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی آج سے اندرون ملک جانے والی پروازوں پرلاگو ہے جبکہ بیرون ملک سفر کرنے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
18سال سے زائد عمر کے افراد بغیر ویکسینیشن اندرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی شہری بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ خیال رہے کہ مذکورہ اقدام کوروناوائرس کے بڑھتےہوئے کیسز کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
The post سفری پابندی سے متعلق اہم خبر، مسافر مشکل میں پھنس گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3zTsW27
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box