نئی دہلی : ‘بیوی کو طلاق دو گے تو وزیر بنو گے’ وزارت حاصل کرنے کا خواہش مند بھارتی شہری نجوی کے مشورے پر اپنی بیوی کو طلاق دینے پر راضی ہوگیا۔
دنیا بھر میں کمزور عقیدے کے لوگ پائے جاتے ہیں جو اپنا کام نکلوانے کےلیے کسی کی بھی بات پر یقین کرلیتے ہیں ایسے ہی افراد بھارت میں بھی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔
ایسے ہی ایک شخص نے نجومی کے مشورے پر اپنی بیوی کو طلاق دینے کی تیاری کی، جسے 48 نجومی نے کہا تھا کہ تمہارے بیوی تمہارے وزیر بننے کی راہ میں رکاوٹ ہے اگر وزارت چاہتے ہو تو اپنی بیوی کو طلاق دے دو۔
یہ بات بیوی کو پتہ چلی تو اس نے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا، جس میں الزام عائد کیا کہ سسرال والے جہیز لانے پر مجبور کررہے ہیں، اور میرا ایک نجومی کے مشورے پر مجھ سے علیحدہ ہونا چاہتا ہے۔
خاتون کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی راگھو ناتھ نامی نجومی کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو نجومی نے بتایا کہ ‘اس نے خاتون کے شوہر سے کہا تھا کہ اگر وہ وزیر بننا چاہتا ہے تو اسے بیوی کو طلاق دینی ہوگی’۔
The post ‘وزیر بننا ہے تو بیوی سے چھٹکارا حاصل کرو’ نجوی کا شوہر کو انوکھا مشورہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kfhgC4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box