تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 26 July 2021

عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کے لیے ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر پر تعطل کا تاثر درست نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر سے متعلق وزیراعظم عمران خان آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر سے معاملے پر رائے لیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ مضبوط الیکشن کمیشن جس پر سب کا اعتماد ہو پاکستان کے مفاد میں ہے، عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کےلیے ہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین پر حکومت کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں بڑے معاملات پر پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی نظام کا استحکام آئین کے احترام میں پنہاں ہے۔ انتخابات، احتساب اور قومی سلامتی پر اتفاق رائے سیاسی نظام کو استحکام دے گا۔

The post عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کے لیے ہے: فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3f0mY7x
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو