ریاض: سعودی عرب کے وزارت صحت نے کرونا سے سے صحت یاب ہونے والے افراد کے لیے ویکسین لگوانے کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد 10 دن بعد ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق کرونا سےصحت یابی کے 10 دن روز بعد ویکسین لگوانا انتہائی مفید ثابت ہوگا۔
محکمہ صحت نے یہ بھی کہا کہ کرونا سے بچاؤ اور حفاظت کے لیے ویکسین کی دو خوراکیں لازمی ہیں البتہ جو لوگ وائرس سے متاثر ہوں اُن کے لیے ایک خوراک کافی ہے۔
وزارتِ صحت نے بتایا کہ سعودی عرب کی نصف آبادی کو کرونا کی ایک ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا ہے۔
سرکاری حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا ویکسین کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے کو مسترد کریں اور آگے بڑھ کر ویکسین لگوائیں تاکہ مملکت کو جلد از جلد کرونا فری بنایا جائے۔
حکام نے مملکت میں ڈیلٹا ویئرینٹ پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا اور شہریوں سے کہا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں اور جلد از جلد ویکسین لگوا لیں۔
The post سعودی عرب: کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کو کتنے دن بعد ویکسین لگوانی چاہیے؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2VhGZ2y
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box