تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 29 July 2021

متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ حکومت کیخلاف کیا گیا فیصلہ واپس لے لیا

کراچی : کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شدت اور کیسز میں اضافے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلی مؤخر کردی ہے۔

اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ریلی کل بروز 31جولائی بروز ہفتہ حیدرآباد میں نکالنے کا پروگرام تھا جسے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسۤ حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع نے بتایا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر احتجاجی ریلی کو مؤخر کیا گیا ہے، کرونا کیسسز کی صورتحال میں بہتری کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ حکومت کے متعصبانہ فیصلوں، شہری سندھ کے وسائل پر قبضہ، بیڈ گورننس اور حیدرآباد کے شہری مسائل پر احتجاجی ریلی کا اعلان کیا تھا۔

The post متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ حکومت کیخلاف کیا گیا فیصلہ واپس لے لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/376irMj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو