تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 27 July 2021

سعودی وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کردیا

ریاض : سعودی وزارت داخلہ نے ریڈ لسٹ والے ممالک کا سفر کرنے پر سعودی شہریوں کو تین سال کی پابندی کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے سعودی شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ریڈ لسٹ والے ممالک کا سفر کرنے پر سعودی شہریوں کو تین سال تک باہر جانے سے روک دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ پابندی والے ممالک کا سفر براہ راست یا بالواسطہ نہ کیا جائے۔

سعودی حکام نے کہا کہ کرونا کے پیش نظر کئی ممالک کے سفر سے منع کیا جاچکا ہے، کرونا پھیلاؤ کے باعث متعدد ممالک کے سفر پر پابندی لگائی گئی ہے لہذا ایسے کسی ملک کا سفر نہ کیا جائے جہاں جانے سے منع کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ پتہ چلا ہے کہ بعض سعودی شہری ممنوعہ ممالک کا سفر کررہے ہیں، یہ سرکاری اداروں کی جاری کردہ پابندی کی کھلی خلاف ورزی ہے اسی لیے ملوث پائے گئے افراد سے وطن واپسی پر قانونی باز پرس ہوگی۔

The post سعودی وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rDCNGb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو