تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 31 July 2021

پرندے کی دلچسپ ویڈیو نے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا

سوشل میڈیا پر آئے روز ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر ایسی ہی ایک 15 سیکنڈ کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ایک ہوشیار پرندے (سیگل) جنرل اسٹور میں داخل ہوا اور چپس کا پیکٹ اپنی چونچ میں دبا کر پُھر ہوگیا۔

مزاحیہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرندہ بڑے مزے سے اسٹور میں داخل ہوتا ہے اور سیدھا جس جگہ چپس کے پیکٹ رکھے ہوتے ہیں وہاں جاتا ہے اور اپنی چونچ میں ایک پیکٹ کو دبا لیتا ہے۔

سیگل اپنے مقصد میں کامیاب ہونے یعنی چپس چُرانے کے بعد جنرل اسٹور سے فوری باہر نکل جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹور کے باہر اس کا ساتھی انتظار کررہا ہوتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ پہرا دے رہا ہوتا ہے جیسے ہی وہ چپس کا پیکٹ لے کر پہنچتا ہے تو دونوں مزے سے چپس کھانے کے لیے دور چلے جاتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی گئی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’سیگل بالکل پیشہ ور چوروں کی طرح نظر آتے ہیں، ایک اور نے لکھا کہ ’سیگل اکثر ایسے ہی چیزیں لے کر چلے جاتے ہیں۔‘

ایک تیسرے صارف نے بتایا کہ ’ہم ایک دن آئسکریم لے کر ایک جگہ پر کھا رہے تھے تو سیگل کے ایک ریوڑ نے میرے دوست پر حملہ کردیا تھا اور آئسکریم ہاتھ سے چھین کر لے گیا تھا۔‘

The post پرندے کی دلچسپ ویڈیو نے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Wvi9fZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو