تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 29 July 2021

کراچی کا ساحل پر ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ ٹل گیا

کراچی: شہر قائد کے ساحل پر پھنسنے والے مال بردار  جہاز سے تیل نکالنے کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ساحل پر ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ ٹل گیا کیونکہ سی ویو  پر پھنسنے والے نجی کمپنی کے مال بردار بحری جہاز سے تیل نکال لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اب جہاز کو نکالنے کے لیے 3 خصوی ٹگس جلد دبئی سے کراچی پہنچیں گے، جہاز کو نکالنے کا کام 15 اگست تک ممکن ہوسکے گا۔

وزیر اعظم کے مشیر محمود مولوی نے سی ویو ساحل پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’جہاز سے تیل نکالنے کا کام مکمل ہوگیا ، جس کے بعد اب ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: دعوؤں کے برعکس ہینگ ٹونگ سے 2 دن کے آپریشن میں بھی تیل نہیں نکالا جا سکا

انہوں نے کہا کہ جہاز کو ہٹانے کا کام پندرہ اگست سے سالویج ماسٹر کی مشاورت سے شروع کیا جائے گا۔ محمود مولوی نے کہا کہ جہاز کو ہٹانے کے لئے پہلے آنے والا ٹگ ہی خراب ہوگیا ورنہ کام شروع ہوجاتا، اب اُس ٹگ کی کراچی کے شپ یارڈ میں مرمت ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران جہاز ٹوٹ بھی سکتا ہے، اگر آپریشن کے دوران کوئی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار جہاز کا مالک اور کمپنی ہوگی۔

The post کراچی کا ساحل پر ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ ٹل گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3zGya14
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو