تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 14 July 2021

ٹرین سروس معطل، بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

چاغی: طوفانی بارشوں کے باعث پاک ایران ریل سروس(مال گاڑی) معطل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ پاک ایران ریل ٹریک برساتی پانی میں ڈوب گیا ہے جس کے باعث ٹرین سروس معطل کی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ بارش کے پانی سے10کلومیٹر کا علاقہ بری طرح متاثر ہے۔

ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاک ایران ریل سروس کی بحالی کے لیے 3سے4 دن لگ سکتے ہیں۔ پاک ایران ریل سروس معطل ہونے کے باعث زمینی تجارت متاثر ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ تین، چار دن سے قبل ہی سروس بحال ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں مون سون بارشوں کی وجہ سے کئی شہروں میں بھی نظام زندگی متاثر ہے۔

The post ٹرین سروس معطل، بڑی مشکل کھڑی ہوگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eDtsJx
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو