تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 16 July 2021

سندھ پولیس قوانین میں ترمیم کا فیصلہ، اب ہر کیس میں گرفتاری نہیں ہوسکے گی

 کراچی: سندھ حکومت نے پولیس قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب ہر کیس میں کسی بھی شہری کی گرفتاری ممکن نہیں ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے پولیس رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ قانون کی جانب سے پولیس رولز 26 میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے اور مسودہ کل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

محکمہ قانون کے ذرائع کے مطابق ترمیم کے تحت سنگین جرائم کے سوا دیگر عمومی مقدمات میں پولیس مبینہ ملزم کو گرفتار نہیں کرسکے گی، مقدمے کی تفتیش کے بعد ملزم کی گرفتاری کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مسودے میں 10 سے زائد مختلف دفعات پر نامزد فرد کی گرفتاری نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پولیس رولز 1934ء میں ترامیم کا مسودہ سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس رول 26 میں ترمیم سے غیر ضروری گرفتاریوں کی حوصلہ شکنی ہوگی، غیر ضروری گرفتاریوں کو روکنے سے جیلوں میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد میں بھی کمی آئے گی۔

The post سندھ پولیس قوانین میں ترمیم کا فیصلہ، اب ہر کیس میں گرفتاری نہیں ہوسکے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2202920/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو