میرانشاہ: شمالی وزیرستان کے تحصیل شوال میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز پر نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ اور آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ڈابر میانی کے مقا م پر ہفتے کو فورسز پر نامعلوم شدت پسندوں نے فائرنگ کی جس سے اہلکار سید رحمن موقع پر شہید جبکہ لانس نائیک طارق اور لانس نائیک عاطف زخمی ہوئے جنھیں میرانشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی،علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایک آئی ای ڈی دھماکے سے پھٹ گئی تاہم اس میں فورسزکے جوان محفوظ رہے۔
شوال شمالی وزیرستان کا انتہائی مغرب میں واقع پاک افغان سرحد کے ساتھ متصل علاقہ ہے جہاںہر طرف گھنے جنگلات اور اونچے اونچے پہاڑ ہیں جس کو ضرب عضب کے بعد سے اب تک کلیئر قرار نہیں دیا گیا ہے اسی وجہ سے اس علاقے میں اکثر اوقات فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے ہو تے رہے ہیں۔
The post شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملہ، ایک اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2208159/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box