جینیوا: عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا کی نئی اور خطرناک اقسام کے پھیلنے کا الرٹ جاری کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری ہونے والے الرٹ میں دنیا کے تمام ممالک کو کرونا کی نئی قسم اور پھیلاؤ سے آگاہ کیا۔
ڈبلیو ایچ او کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی نئی اور مزید خطرناک اقسام کا دنیا بھر میں پھیلاؤ بہت زیادہ حد تک ممکن ہے، جس کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا کہ کرونا کی نئی اقسام کو دنیا بھر میں پھیلنے سے روکنا بہت زیادہ مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے کہا کہ ’کرونا کی نئی اقسام بھی پھیل رہی ہیں، ہمیں تیسری لہر پھیلنے کا خدشہ ہے، جس کے آغاز پر ہی ہم دنیا کو خبردار کررہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’افسوسناک بات یہ ہے کہ کرونا کی تیسری لہر ڈیلٹا کی صورت میں سامنے آئے گی‘۔
انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا قسم پھیلنے کے بعد کیسز اور اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
The post کرونا کی خطرناک اقسام پھیلنے کا خطرہ، ڈبلیو ایچ او نے الرٹ جاری کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36Bre8L
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box