
راجن پور: جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں پانی کے تنازعے نے چار افراد کی زندگیاں نگل لیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کوٹلہ قائم کی حدود میں کھیتوں میں پانی لگانے پر جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا، جہاں مخالفین نے فائرنگ کرتے ہوئے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں دو خواتین بھی شامل ہیں، واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالفین کے درمیان گذشتہ روز بھی جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے میں لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش بھی انہیں کھیتوں سے ملی ہے، خدشہ ہے کہ آج ہونے والی فائرنگ بھی اسی کی کڑی ہے۔
The post پانی کے تنازعے پر جھگڑے کا خوفناک انجام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WygeaE
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box