اسلام آباد: پولیس حکام نے نوجوان لڑکی اور لڑکے پر تشدد اور ہراساں کرنے کے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی وڈیوکے کیس میں عثمان مرزا اور دیگر ملزمان کے خلاف درج مقدمہ میں بھتہ خوری اور ڈکیتی سمیت مزید کئی دفعات کا اضافہ کر دیا۔
ملزمان کوسزائے موت سے عمر قید تک کی سزائیں ہو سکتی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر نے دیگر افسروں کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک 6 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ ان میں عثمان مرزا، فرحان خان، عطاء الرحمان، عدارس بٹ، عمر بلال اور محب خان شامل ہیں۔
نئے حقائق سامنے آنے پر ایف آئی آر میں نئی دفعات کا اضافہ کیا جارہا ہے، ان میں 375A,375DPPC,384PPC,342PPC,114PPC,395PPC,496A,377B شامل ہیں، عثمان مرزا کے موبائل فون برآمد کر لئے ہیں جو فرانز ک کیلیے بھجوائے جا رہے ہیں،عثمان مرزا کے خلاف تھانہ سہالہ میں ایک مقدمہ درج ہے، اگر کوئی متاثر ہ شخص ہے تو اسے بھی پولیس سے رابطہ کرنا چاہئے، متاثرہ لڑکے اور لڑکی کا بیان بھی قلمبند کر لیا ہے۔
ان کے مطابق ملزم عثمان مرزا نے ان سے بھتہ بھی لیا،ویڈیو کس نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی اس پر تفتیش اور ایف آئی اے سے رائے لی جار ہی ہیدریں اثناء گزشتہ روز ملزم محب بنگش کو تھانہ گولڑہ پولیس نے اسلام آباد کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کے روبرو پیش کیا،عدالت نے ملزم کو متاثرہ فریق کی جانب سے شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 جولائی تک ملزم کی شناخت پریڈ کا مرحلہ مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
The post جوڑے پر تشدد؛ مقدمے میں بھتہ خوری اور ڈکیتی کی دفعات شامل appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2201287/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box