تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 27 July 2021

پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل

بارباڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بارباڈوس میں آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلی ٹی ٹوئنٹی میں مد مقابل ہونگے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

ویسٹ انڈیز سے پہلے مقابلے کیلئے قومی کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں مختلف کمبی نیشن آزمانے کاعندیہ دیا ہے۔

پاکستان کو مختصر فارمیٹ کے مقابلوں میں برتری حاصل ہے، قومی ٹیم نے کالی آندھی کے خلاف چودہ میں سے گیارہ میچ جیتے، تین میں شکست ہوئی

The post پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TIJyKy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو