لاہور: پنجاب میں شہری نے موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ کی جگہ ’وزیراعظم‘ لکھ لیا، ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کیا گیا تو وہ آپے سے باہر ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں توصیف رضا نامی شہری نے موٹر سائیکل پر وزیراعظم لکھ لیا، ٹریفک پولیس کی جانب سے 200 روپے کا چالان کیا گیا تو شہری آپے سے باہر ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شہری کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے میں نے موٹر سائیکل خریدی تو اس پر وزیراعظم لکھا تھا، دو سال سے کسی کی جرأت نہیں ہوئی کہ مجھے روک کر چالان کرے، آج دو سال بعد ان کی جرأت کیسے ہوئی میرا چالان کرنے کی۔
غصے سے بپھرے شہری کا کہنا تھا کہ ’میں اسلحہ بھی بیچتا ہوں، میرے پاس اسلحہ موجود بھی ہے، میرے خلاف ایف آئی آر نہیں کٹی، جاؤ میرے خلاف مقدمہ درج کروادو۔‘
ویڈیو کے دوران عقب موجود دوسرے شہریوں نے نوجوان کی حرکت دیکھ کر اس کا مذاق اڑاتے ہوئے آخر میں نعرہ لگایا کہ ’وزیراعظم توصیف رضا زندہ باد۔‘
The post شہری نے نمبر پلیٹ پر ’وزیراعظم‘ لکھ لیا، چالان پر آپے سے باہر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3j8P6GC
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box