تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 30 July 2021

وزیراعظم عمران خان کی ریکارڈ ٹیکس وصولیوں پر ایف بی آر کی تعریف

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ماہ جولائی میں ریکارڈ ٹیکس وصولیوں پر ایف بی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ وصولیاں مستقل معاشی احیاء و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کیہ ایف بی آر کا جولائی میں ریکارڈ ریوینیوکلیکشن قابل تعریف ہے، ایف بی آرنےرواں ماہ410ارب کی ریکارڈوصولیاں کیں، جو تاریخی اعتبارسے ماہِ جولائی میں جمع کی جانےوالی سب سے بڑی رقم اوراس مہینے کےہدف سے تقریباً 22% زیادہ ہے، یہ وصولیاں مستقل معاشی احیاء و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے کو ایف بی آرنے 4ہزار732ارب روپے کے ٹیکس محاصل کا ہدف حاصل کرنے پر مبارکباد دی تھی ٹیکس ریونیو4ہزار691ارب روپے کے ہدف سے تجاوزکرگیا تھا اور یہ ٹیکس ہدف گزشتہ سال کی نسبت 18فیصد زیادہ تھا۔

The post وزیراعظم عمران خان کی ریکارڈ ٹیکس وصولیوں پر ایف بی آر کی تعریف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ffAqEA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو