تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 30 August 2021

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 11 دہشت گرد مارے گئے

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے آپریشن کے دوران 11 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کیا فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی جبکہ دہشت گردوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ : سی ٹی ڈی سے مقابلے کے بعد 7 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کوہار ڈیم لورا لائی کے علاقے میں سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا تھا، مقابلے میں سات دہشت گرد مارے گئے تھے، ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

اس سے قبل دس اگست کومغربی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، دہشت گردوں کے زیراستعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ وگولہ بارودبرآمد کیا گیا تھا۔

The post کوئٹہ: سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 11 دہشت گرد مارے گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yFpVBD
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو