اسلام آباد: ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم کا ہدف 23 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے ہدف کے تحت صوبہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔
صوبہ خیبر پختونخواہ کے 18 اضلاع میں 30 جولائی سے انسداد پولیو مہم جاری ہے۔
نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا ہے کہ مہم میں 1 لاکھ 79 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں، کرونا وبا سے بچاؤ کے حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانا لازمی ہیں، والدین فرنٹ لائن ورکرز کو خوش آمدید کہیں، پیدائش سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔
ڈاکٹر شہزاد بیگ کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال اب تک صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جو صوبہ بلوچستان میں سامنے آیا تھا۔
The post 2 کروڑ سے زائد بچوں کو بچانے کا ہدف، ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3xgwfic
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box