ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کامیابی کےلیے جوڈو کراٹے کی خاتون کھلاڑی کو تھپڑ مارنے والے کوچ کو لینے کے دینے پڑگئے۔
ٹوکیو اولمپکس میں جہاں نت نئے ریکارڈز بن رہے ہیں اس دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں ایک کوچ نے جرمن خاتون کھلاڑی مارٹینا ٹریڈوس کو ہنگری کے چوفی ازباس کے خلاف میچ ہارنے سے قبل بھرے مجمے میں تھپڑ دے مارا تاکہ وہ پرجوش ہوکر مقابلے میں کامیابی حاصل کرے۔
واقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔
کوچ کی اس حرکت پر انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کی جانب سے کلاڈو بوسہ کوچ کو انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
فیڈریشن نے کوچ کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’جوڈو ایک تعلیمی کھیل ہے جس میں ایسا رویہ ناقابل قبول ہیں اور جوڈو کے ضابطہ اخلاق سے متصادم ہے‘۔
دوسری جانب فیڈریشن کی وارننگ اور عوامی ردعمل کے برخلاف 32 سالہ خاتون کھلاڑی اپنے کوچ کا بھرپور دفاع کررہی ہیں، انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ’میرے کوچ نے میری حوصلہ افزائی کی اور میں یہ چاہتی تھی جو کوچ نے کیا‘۔
The post ٹوکیو اولمپکس 2020: جوڈو کراٹے کی خاتون کھلاڑی کو تھپڑ مارنا کوچ کو مہنگا پڑگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fjdLao
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box