لاہور: 2021 کی پہلی ششماہی میں سرکاری ڈیٹا کے مطابق پنجاب میں 6,754 خواتین اغوا، 1890 خواتین کو زیادتی اور 3,721 کو تشد د کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 752 بچوں سے زیادتی کے واقعات درج ہوئے۔
سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) کی طرف سے جاری تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق میڈیا میں رپورٹ ہونے والے واقعات کی تعداد سرکاری طور پر درج ہونے والے واقعات کے اعدادوشمار سے بہت کم ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 1890 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ میڈیا میں صرف 396 واقعات کو رپورٹ کیا گیا۔ اسلام آباد میں سرکاری طور پر 34 زیادتی کے واقعات پیش آئے جبکہ میڈیا میں 27 واقعات کو جگہ ملی۔
2021 کی پہلی ششماہی رپورٹ میں پنجاب میں سرکاری طور پر درج ہونے والے تشدد کے واقعات کی تعداد 3,721 ہے جس کے برعکس مرکزی میڈیا کے ذرائع ابلاغ میں رپورٹ ہونے والے واقعات کی تعداد صرف 938 ہے۔
پنجاب میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق خواتین کے اغواء کے 6,754 واقعات درج کیے گئے جبکہ میڈیا میں 635 واقعات کو رپورٹ کیا گیا جو کہ ایک چوتھائی سے بھی کم ہیں۔
The post 2021؛ پنجاب میں 6754 خواتین اغوا، 1890 سے زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2219682/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box