سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رات گئے سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ آج صبح سوپور میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سری نگر اور سوپور میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا تھا جس کے دوران مسلح نوجوانوں نے گرفتاری دینے کے بجائے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی تھی۔
اس حوالے سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نہتے نوجوانوں کو بھارتی فوج نے اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض فوج شہید نوجوانوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے نہیں کررہی۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
مودی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے بھارتی فوج نے وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا ہے جہاں ماورائے عدالت قتل معمول کی بات بن گئے ہیں تاہم غیور کشمیری اپنے حق سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔
The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت، 5 نوجوان شہید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jkGuhs
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box