ملتان کے علاقے شجاع آباد میں بااثر افراد نے 9 سالہ بچے کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شجاع آباد کے علاقے نوشاہ میں 9 سالہ بچے نے باغ سے اجازت کے بغیر انار توڑا تو زمیندار اور بااثر افراد نے اُسے پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر رسیوں سے باندھ کر الٹا لٹکا کر تشدد کیا۔
ملزمان نے بچے کی ویڈیو بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کی۔ والد نے پولیس کو بتایا کہ مالک نے بیٹے کو پانچ گھنٹے سے زائد رسیوں سے باندھ کر رکھا اور تین ہزار روپے لے کر چھوڑا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا، جس کی ویڈیو آج وائرل ہوئی تو متاثرہ اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا۔ پولیس نے شکایت درج کر کے کارروائی کی اور چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ راجہ رام میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔
The post پھل توڑنے پر زمیندار کا 9 سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3xip34X
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box