کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے حکومت سندھ کی سفارش پر الحاق شدہ کالجوں میں دو سالہ گریجویشن(بی اے، بی کام اور بی ایس سی) پروگرام ختم کرتے ہوئے اس کی جگہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
تاہم ابتدا میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام گریجویشن پروگرام کی طرز پر سالانہ امتحانی نظام کے تحت شروع ہو گا اور سیمسٹر سسٹم اس پروگرام میں لاگو نہیں ہوگا جبکہ ریگولر کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ طلبا بھی ایسوسی ایٹ ڈگری میں انرولڈ ہوسکیں گے،مذکورہ فیصلے کی منظوری کیلیے اکیڈمک کونسل کا اجلاس جمعرات2ستمبر کی دوپہر طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کریں گے۔
اس سلسلے میں جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے دستخط سے جاری ایجنڈے میں محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز میں منعقدہ ایک اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بی کام ، بی اے اور بی ایس سی پروگرام(ریگولر/ پرائیویٹ) عدالتی احکامات کے تناظر میں ختم کیا جارہا ہے، اس اجلاس میں دی گئی تجاویز کے مطابق اب بی ایس سی ، بی کام اور بی اے کی ڈگری کاnomenclature تبدیل ہوجائے گا اور اس کی جگہ نیا ڈگری ٹائٹل ایسوسی ایٹ ڈگری ان سائنس، کامرس اور آرٹس شروع ہوگا۔
تاہم واضح رہے شروع ہونے والے یہ تینوں پروگرام گریجویشن کے مساوی نہیں ہونگے بلکہ گریجویشن کے خواہشمند طلبا کو دو سال ایسوسی ایٹ ڈگری کی تکمیل کے بعد یونیورسٹی کے سال سوئم میں داخلہ لینا ہوگا اور مزید دو سال پڑھنے کے بعد طالب علم متعلقہ شعبے میں اپنی گریجویشن مکمل کرسکے گا،مزید براں رجسٹرار جامعہ کراچی کی جانب سے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے جاری ایجنڈے کے مطابق فی الحال ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے لیے کورس آؤٹ لائن ،سلیبس اور قوانین میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی بلکہ وہ کورس آؤٹ لائن اور سلیبس جو بی اے ، بی ایس سی اور بی کام میں رائج ہے وہی ایسوسی ایٹ ڈگری میں بھی قابل عمل ہوں گے اور یونیورسٹی کی جانب سے انھیں اکیڈمک قوانین کو نوٹیفائی کیا جائے گا۔
اسی طرح ایسوسی ایٹ ڈگری کا امتحانی نظام گریجویشن کی طرز پر سالانہ اور ضمنی ہوگا، علاوہ ازیں اس سلسلے میں پہلے سے قائم کمیٹی نصاب اور امتحانی نظام کی تبدیلی کے حوالے سے اپنی سفارشات ایچ ای سی کی گائیڈ لائن کے تناظر میں پیش کرے گی جسے اکیڈمک کونسل سے منظور کرایا جائے گا۔
The post جامعہ کراچی؛ الحاق شدہ کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2219240/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box