اسلام آباد: حکومت پاکستان نے افغانستان سے انخلا میں مدد کی امریکی فوج اور نیٹو کی درخواست منظور کرلی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نیٹو ممالک اور امریکا نے افغانستان سے انخلا میں مدد دینے کے لیے پاکستان سے تحریری درخواست دی تھی، جس کو منظور کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے ارسال کیا جانے والا خط بیس اگست کو پاکستانی وزارتِ خارجہ کو موصول ہوا تھا، جس میں فوجی طیاروں کے ذریعے مسافروں کو ٹرانزٹ سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
امریکی حکام نے خط میں بتایاتھا کہ مسافروں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جنہیں ٹرانزٹ سہولیات فراہم کی استدعا بھی کی گئی تھی۔
کیٹگریز میں امریکی سفارتکار و شہری، امریکی حکومت کے لئے افغانستان میں کام کرنے والے مختلف ممالک اورافغان شہری شامل ہیں۔
حکومتی منظوری کے بعد کابل سے پرواز بھرنے والی یہ پروازیں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتریں گی، جن کے ذریعے 2 ہزار کے قریب غیر ملکیوں اور افغانی کراچی پہنچیں گے۔
خط میں بتایا گیا تھا کہ ہر جہاز میں 5 سو مسافر ہوں گے، جنہیں ایئرپورٹ پر ہی ویزہ کی فراہمی کے بعد مختص ہوٹل اوررہائش گاہوں میں ٹہرایا جائے گا۔
اس ضمن میں کمشنر کراچی نے بھی پولیس ، سیکیورٹی اداروں سمیت متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ مسافروں کے لیے تین ہوٹل مختص کیے گیے ہیں۔
مراسلے میں کہاگیا ہے کہ طیاروں کی لینڈنگ، ری فیولنگ، مسافروں کے لیے ٹرانسپورٹ اور فول پروف سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔ کراچی آنے والے مسافروں کی رہائش، سیکیورٹی کا بندوبست سندھ حکومت کرے گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر ان طیاروں کی لینڈنگ کا آغاز چھبیس اگست سے ہو ا، جن کے ذریعے 31 اگست تک تین ہزار مسافر اسلام آبادپہنچیں گے جبکہ کم از کم آٹھ پروازوں کے مسافر 21روز تک ٹرانزٹ قیام بھی کرسکیں گے۔
The post افغانستان سے انخلا، پروازیں کراچی میں اتارنے کی منظوری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3zgmqCB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box