لاہور: گرمیوں کی سالانہ تعطیلات کے بعد پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئیں، طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئی ہیں، صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں پھر سے شروع کردی گئیں، اسکولوں کو موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد باقاعدہ کھول دیا گیا۔
اس حوالے سے انتظامیہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام سرکاری اورنجی اسکولوں کو کورونا ایس او پی کے مطابق کھولا جائے گا، اسکول میں تمام اساتذہ کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق اسکولوں میں طلبہ و طالبات کی 50فیصد حاضری اور تمام کلاس رومز میں سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے گا۔
اس کے علاوہ تمام اساتذہ اور دیگر اسٹاف پر کورونا ویکسی نیشن کے بغیر داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے، اسکول ٹائمنگ صبح پونے آٹھ بجے سے دوپہر پونے ایک بجے تک ہوگی۔
The post پنجاب میں تمام اسکول کھول دیئے گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3A0AUGF
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box