تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 25 August 2021

بیرون مالک جانے والوں پرسامان ڈیکلیئر کرنے کی پابندی عائد

کراچی: کسٹمز  نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کسٹم کی جانب سے پاکستان کے تمام ایئرپورٹس سے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئیں ہیں، جن پر فوری عمل درآمد ہوگا۔

کسٹم نے تمام بین الاقوامی مسافروں کو  ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے پہلے تمام قیمتی سامان ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے، اسی طرح وطن واپس آنے والے مسافروں کو بھی کسٹمز حکام کے سامنے سامان ڈیکلیئر کرنے کے لیے فارم بھرنا ہوگا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو قیمتی سامان،  زیورات ،کرنسی قیمتی پتھر  کی موجودگی کا ذکر بھی ایک فارم پر کرنا ہوگا، پابندی نہ کرنے والے مسافروں کو سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کسٹمز حکام نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی مسافر  اپنا قیمتی سامان ہر صورت ڈیکلئیر کرنے کے پابند ہوں اور انہیں چیک کرانے کے بعد کاؤنٹر پر فارم جمع کرانا ہوگا۔

The post بیرون مالک جانے والوں پرسامان ڈیکلیئر کرنے کی پابندی عائد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2XWAt2u
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو