تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 25 August 2021

کابل سے عملہ بحفاظت نکالنے پر عالمی بینک کا حکومت پاکستان سے اظہار تشکر

غربت میں اضافے

اسلام آباد: کابل سے عملہ بہ حفاظت نکالنے پر عالمی بینک نے حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عالمی بینک نے حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کابل سے عملے کو بہ حفاظت نکالنے پر ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے عالمی بینک کے عملے کو ویزا اور سیکیورٹی کےساتھ ساتھ پی آئی اے کی چارٹر فلائٹ بھی فراہم کی گئی تھی۔

صدر عالمی بینک نے کہا کہ ہم اسٹاف کی میزبانی پر وزیر اعظم اور متعلقہ اداروں کے شکرگزار ہیں۔

کابل آپریشن، پی آئی اے کے ذریعے کتنے مسافر پاکستان پہنچے؟

واضح رہے کہ ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کرنے کا اعلان کیا ہے، افغانستان میں ورلڈ بینک کے دو درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

عالمی بینک کے مطابق طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے، اور صورت حال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی بینک افغانستان کو پانچ اعشاریہ تین ارب ڈالر دے چکا ہے جس میں زیادہ تر امداد شامل ہے۔

دوسری طرف پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے ذریعے ڈیڑھ ہزار کے قریب ملکی و غیر ملکی مسافروں کو افغانستان سے پاکستان پہنچایا جا چکا ہے، پی آئی اے کے کابل کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کے دوران 7 خصوصی پروازیں چلائی گئیں، جن کے ذریعے 1 ہزار 460 ملکی و غیر ملکی مسافروں کو اسلام آباد پہنچایا گیا۔

The post کابل سے عملہ بحفاظت نکالنے پر عالمی بینک کا حکومت پاکستان سے اظہار تشکر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WtlD2V
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو