
لاہور: وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے، یہ اسمارٹ جنگل سینسرز اور نگرانی کے نظام سے لیس ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں رکھ جھوک جنگل کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے۔
رکھ جھوک جنگل راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اہم منصوبہ ہے، جنگل 24 ہزار کنال اراضی پر مشتمل ہے۔ پاکستان کا یہ پہلا اسمارٹ جنگل سینسرز اور نگرانی کے نظام سے لیس ہوگا۔
اس موقع پر چینی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی ہواوے کو منصوبے کا اسمارٹ شراکت دار بنانے کے لیے یادداشت پر دستخط بھی ہوں گے۔
وزیر اعظم عمران خان اسمارٹ جنگل کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
The post وزیر اعظم سینسرز سے لیس اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3je8Km0
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box