تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 25 August 2021

سونے کی مارکیٹ سے عوام کے لیے بڑی خوش خبری

ریاض: سعودی عوام کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گولڈ کی عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے بعد مملکت میں سونے کے نرخ کم ہوگئے۔ گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 217.38 ریال رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام سونا 190.21 ریال میں فروخت ہوا۔

اسی طرح 18 قیراط ایک گرام سونے کی قمیت 163.03 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ چودہ قیراط ایک گرام سونا کی قیمت 126.80 ریال رہی۔ ایک اونس سونا 6761.25 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔

مملکت میں سونے کی گنی کی قیمت کم ہوکر 1521.66 ریال ہوگئی۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 1800 ڈالر کی سطح سے اوپر رہا۔ عالمی منڈی میں سونے کا فوری لین دین 0.1 فیصد اوپر ریکارڈ کیا گیا اور ایک اونس سونا 1806.39 ڈالر میں دستیاب رہا۔

The post سونے کی مارکیٹ سے عوام کے لیے بڑی خوش خبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sNlfbi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو