اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کا استعفیٰ منظور ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیربرائےاصلاحات ڈاکٹرعشرت حسین نے وزیراعظم ہاؤس کو اپنا استعفیٰ ارسال کیا تھا، جس میں انہوں نے سرکاری کام کرنے سے معذرت کی تھی۔
وزیراعظم کی تجویز پر صدرعارف علوی نے استعفے کی منظوری دی، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے ڈاکٹرعشرت کے استعفے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے بعد استعفیٰ کا اطلاق یکم ستمبر 2021 سے ہوگا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرعشرت حسین کے استعفے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے مشیروں کی تعداد 3 رہ گئی۔ شہزاد اکبر مشیر برائے احتساب، عبدالرزاق داؤد مشیر برائے تجارت اور بابر اعوان مشیر برائے پارلیمانی امور ہیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے اس سے قبل بھی 26 جولائی کو استعفیٰ دیا تھا، جسے وزیراعظم نے منظور نہ کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے انہیں ادارہ جاتی اصلاحات کی ذمہ داری سونپی تھی تاہم کام جاری رکھنے میں رکاوٹوں کے سبب ان کو تحفظات تھے۔
The post عشرت حسین کا استعفیٰ منظور، وزیراعظم کے مشیر صرف تین رہ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gQjwgB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box