تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 31 August 2021

آج سے تین دن تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم سے 3 ستمبر کے دوران کراچی سمیت پورے سندھ میں بارشوں کا امکان ہے، اس دوران تیز رفتار ہوائیں بھی چلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں کل سے بارشیں شروع ہونے کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں آج رات سے سندھ میں داخل ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں 45 تا 50 کلو میٹر کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران تھر پارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، کراچی میں بھی یکم تا 3 ستمبر کے دوران ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر میٹ کا کہنا ہے کہ بارشوں کا موجودہ اسپیل زیادہ ہیوی نہیں ہے، تاہم سندھ کے تمام اضلاع میں بارش ہوگی، کراچی، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر میں تیزبارش ہوسکتی ہے۔

The post آج سے تین دن تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WK6ESv
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو