تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 30 August 2021

سی ٹی ڈی نے تاجر کے بیٹے کے قتل کا معمہ حل کرلیا

کراچی کے علاقے الفلاح میں رئیل اسٹیٹ کا کام کرنے والے تاجر کے بیٹے کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے الفلاح میں 2 ملزمان نے گاڑی میں سوار نوجوان کو قتل کیا تھا، فائرنگ کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مقتول کو والد کے بزنس پارٹنر راؤ اقبال نے قتل کرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاجر اور ان کے بیٹے کو راؤ اقبال کے فراڈ کا علم ہوگیا تھا اسی وجہ سے ملزم نے ساتھی حفیظ کے ذریعے مقتول محمد رضا ذوالفقار کو قتل کروایا۔

murder case raza zulfiqar real estate dealer son ctd karachi

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے 7 سے 8 لاکھ روپے دے کر تاجر کے بیٹے کو قتل کیا، اجرتی قاتل اجمل پاپڑی نے ساتھی حمزہ سے مل کر قتل کیا۔

ملزم اجمل پاپڑی نے اپنے ہی ساتھی حمزہ کو بھی خانیوال لے جا کر قتل کردیا تاکہ قتل کے تمام ثبوت مٹائے جاسکیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کے والد پراپرٹی کا کام کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم اجمل پاپڑی اور ہلاک ملزم حمزہ عادی جرائم پیشہ ہیں جو کراچی اور پنجاب میں ڈکیتی اور قتل کے مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

The post سی ٹی ڈی نے تاجر کے بیٹے کے قتل کا معمہ حل کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sZrf0F
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو