تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 29 August 2021

حکومت کا الرٹ جاری!

لاہور: پنجاب حکومت نے شدید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122انتظامات مکمل رکھیں، امدادی سرگرمیوں کے لیے ہمہ وقت تیار رہا جائے۔ انہو نے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کا بھی حکم دے دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کم سے کم وقت میں کی جائے، نکاسی آب کے کاموں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

راولپنڈی میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ، پانی گھروں میں داخل، لوگ پریشان

صوبائی وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ افسران دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے خود فیلڈ میں نکلیں، پانی نکالنے کے لیے وضع کردہ پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا، نالہ لئی میں پانی کا لیول گوالمنڈی کے مقام پر آٹھ فٹ تک پہنچ چکا ہے۔ مختلف علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔

The post حکومت کا الرٹ جاری! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DsO8hN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو