تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 30 August 2021

‏’سرحدیں مکمل محفوظ ہیں، ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہیں‘‏

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجودپاکستان کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ‏ہیں ہم ہرطرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینیٹ، قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں اور پارلیمانی کشمیرکمیٹی نے جی ایچ کیو کا ‏دورہ کیا جہاں شرکاء کو موجودہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

شرکا کو داخلی اور خارجی صورتحال پر تفصیلی آگاہ کیا گیا، افغانستان کی صورتحال، مسئلہ کشمیر اور پاک ‏امریکا تعلقات پربھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل نے شرکا کے ساتھ طویل نشست کی اور سیاسی رہنماؤں ‏کے سوالات کے مفصل جوابات دیئے۔

آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج نے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف کامیابی سمیٹی قوم کےتعاون ‏سے ملک میں صورتحال بہترہوئی، مغربی زون پربارڈرمینجمنٹ کےبروقت اقدامات کےثمرات آرہے ہیں چیلنجز کے ‏باوجود پاکستان کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں ہم ہرطرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کشمیرکاز کی مکمل حمایت کرتی ہے پاک افواج کشمیری عوام کیساتھ کھڑی ہے عالمی ‏برادری خطےمیں امن واستحکام کیلئےمسئلہ کشمیرکےحل پر زور دے کیونکہ تنازع کشمیرکےحل کے بغیر ‏خطےمیں دیرپا امن واستحکام ممکن نہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شرکا نے قوم کےتعاون سےانتہاپسندی کےخاتمےکیلئےجدوجہدجاری رکھنےکا عزم ‏کیا۔

The post ‏’سرحدیں مکمل محفوظ ہیں، ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہیں‘‏ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ytHc0u
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو