تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 27 August 2021

’ہیپی برتھ ڈے بابا جانی‘ محمد یوسف نے بیٹی کا تحفہ شیئر کردیا

قومی ٹیم کے سابق لیجنڈ بیٹسمین محمد یوسف نے زندگی کی 47 بہاریں دیکھ لیں اس موقع پر انہیں پی سی بی، سابق اورموجود کرکٹرز کے ساتھ مداحوں نے مبارک باد دی۔

لیکن سابق کرکٹر محمد یوسف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک تحفہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا جو انہیں ان کی صاحبزادی نے دیا۔

محمد یوسف نے سالگرہ کا تحفہ شیئر جو ایک کارڈ اور اس پر لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے، بابا جانی۔‘

محمد یوسف 27 اگست 1974ء کو لاہور کے ایک غیر معروف اور غریب عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے ان کا پرانا نام یوسف یوحنا تھا لیکن پھر دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر وہ 2005ء میں دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔اسلام قبول کرنے بعد ان پر فتوحات اور شہرت کے دروازے وا ہوتے گئے۔

محمد یوسف کا شمار پاکستان کے ظہیر عباس، ماجد خان، جاوید میانداد ، یونس خان اور انضمام الحق کی طرح بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز 1998میں جنوبی افریقہ کے خلاف یوسف یوحنا کے نام سے کیا۔

معروف کرکٹر محمد یوسف کو پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے پہلے اور اب تک کے واحد غیر مسلم کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

محمد یوسف نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن میں اور پہلا بین الاقوامی ایک روزہ میچ ہرارے میں زمبابوے کے خلاف کھیلا۔ ایک روزہ کیریئر میں انہوں نے 15 سنچریوں کی مدد سے 40 سے زائد کی اوسط سے 9000 رنز بنائے اور ٹیسٹ مقابلوں میں 50 سے زائد کی اوسط سے 24 ٹیسٹ سنچریوں کی مدد سے 7000 رنز بنائے۔ ان کے پاس ایک روزہ میچ میں بغیر آؤٹ ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ہے۔

انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ ایشیا الیون، پہاولپور، لاہور، لاہور بادشاہ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز، واپڈا،زرعی ترقیاتی بینک ، لنکا شائر اور واکشائر کی ٹیموں کی نمائندگی کی۔

The post ’ہیپی برتھ ڈے بابا جانی‘ محمد یوسف نے بیٹی کا تحفہ شیئر کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mC5F1h
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو